Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

گوجرانوالا کے سول اسپتال سےایک دن کا بچہ اغواء

بچہ ایک بینچ پہ رکھ کر اہلخانہ چلے گئے۔ اور بچہ غائب ہوا ، ہم نے بچہ تحریری طورپہ ورثاء کے حوالے کر دیا ٓتھا، اسپتال انتظامیہ
شائع 23 اپريل 2024 09:35pm

گوجرانوالا کے سول اسپتال سےایک دن کا بچہ اغوا، اہل خانہ کا احتجاج، بچے کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا۔

گوجرانوالہ سول اسپتال سے ایک دن کا بچہ اغواء کر لیا گیا ۔ منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی بوٹا کے گھر بچہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ نامعلوم خاتون بچے کے دادی کو باتوں میں لگا کر بچہ لیکر رفو چکر ہو گئی۔

بچہ کے اغواء ہونے پر اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے بچے کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچے ہاسپٹل انتظامیہ اور ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے اغوا ہوا بچے کی بازیابی کے لیے پولیس فوری کاروائی کئے۔

کراچی میں دوست نے دوست کو اغواء کروا دیا

راولپنڈی سے اغواء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کی لاش برآمد، ملزمان گرفتار

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے اسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے ہماری طرف سے بچہ تحریری طورپہ ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تھا ۔ یہ اہلخانہ کی غفلت تھی کہ بچہ ایک بینچ پہ رکھ کرخودکام کرنےچلے گئے۔ اسی دوران نامعلوم خاتون بچہ لیکرغائب ہوگئی ۔

kidnapping

Child

kidnap

Punjab police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div