Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

راولپنڈی سے اغواء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کی لاش برآمد، ملزمان گرفتار

رحمت اللّٰہ خان کے اغواء کا مقدمہ 12 اپریل کو درج کیا گیا تھا، پولیس
شائع 22 اپريل 2024 08:04pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

راولپنڈی تھانہ آر اے بازار کی حدود سے اغواء ہونے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 10 روز بعد لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

لواحقین کے مطابق مغوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کی لاش سرائے خربوزہ سے برآمد کی گئی، مقتول رحمت اللہ کی لاش 10 روز بعد برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کو قتل کرکے لاش سرائے خربوزہ میں دفن کردی تھی، مقتول رحمت اللّٰہ خان کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے کمال آباد سے اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رحمت اللّٰہ خان عید کے تیسرے روز دوستوں سے ملنے نکلا تھا، واپس گھر نہیں لوٹا، اغواء کاروں نے سرکاری افسر کی رہائی کےلیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا، رحمت اللّٰہ خان کے اغواء کا مقدمہ 12 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔

راولپنڈی سے ایف بی آر کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاپتہ

پولیس نے بتایا کہ سرکاری افسر کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان کی شناخت وحید گل، صادق، محمد بہادر اور عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو تلاش کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان مقتول کے دوست تھے اور ملزم صادق مقتول کا مالک مکان بھی تھا جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

rawalpindi

FBR

kidnapping

kidnap

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div