Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

دہلی میں 100 مقامات پر بم حملوں کی دھمکی، اسکول خالی کرالیے گئے

دہلی پبلک اسکول، مدر میری اسکول اور سنسکرتی اسکول کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامع تلاشی لی
اپ ڈیٹ 01 مئ 2024 12:49pm

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کو 100 اسکولوں اور نوئیڈا میں دو اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی دی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسکول خالی کراکے تلاشی لی تاہم کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ ان میں دہلی پبلک اسکول کا دوارکا کیمپس بھی شامل ہے۔

بم دھماکوں کی دھمکیاں ای میلز کے ذریعے بھیجی گئیں۔

دہلی پبلک اسکول دوارکا کیمپس کی تلاشی کے لیے اسکول کو خالی کرانے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

مدر میری اسکول، ایسٹ میور وِہار اور سنسکرتی اسکول کو بھی بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان اسکولوں کو بھی پولیس نے خالی کرواکے حصار میں لے لیا۔ دہلی پبلک اسکول کو صبح 6 بجے دھمکی ملی تھی جس کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار تیزی سے وہاں پہنچے۔

بھارتی حکام نے دھمکی بھری ای میلز کا متن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعے دھمکی کا تعلق مسلمانوں سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ای میل میں جہاد کا لفظ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

ای میلز ملنے کے بعد انتظامیہ نے تمام اسکولوں سے طلبہ کو گھر بھیج دیا۔

بھارتی وزات داخلہ کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ دھمکی محض ایک افواہ ہے اور اس پر تشویش کی ضرورت نہیں۔

DELHI SCHOLS GET THREAT

SCHOOL EVACUATED

SEARCHED BY BOMB DISPOSAL SQUADE

MOTHER MARY SCHOOL

DELHI PUBLIC SCHOOL