Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پیاز کے نرخ میں نمایاں کمی، اضافے کی حالیہ وجہ سامنے آگئی

بھارت نے پیاز کی برآمد روک کر عوام کو ریلیف دیا، ہمارے ہاں بھی ایسا ہوتا تو مشکلات پیدا نہ ہوتیں، کسان رہنما شہزادہ سلطان
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 10:55am

کئی ماہ تک خواتینِ خانہ کو انتہائی پریشانی سے دوچار رکھنے والی پیاز کے دام نیچے آگئے ہیں۔ پیاز بیشتر کھانوں کا بنیادی جُز ہے۔ کم و بیش چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں پیاز کی شدید قلت رہی جس کے نتیجے میں اس کے دام 200 سے سے 300 روپے فی کلو تک رہے۔ اب چھوٹی پیاز 80 روپے جبکہ معیاری، بڑی پیاز 100 سے 120 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہو رہی ہے۔

بھارت میں پیاز کی بڑی فصل ہوئی تھی مگر اس نے قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے برآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ بھارت سے پیاز نہیں منگوائی جاسکی اور دوسری طرف افغانستان کو پیاز کی برآمد جاری رہی جس کے نتیجے میں پاکستان بھر میں پیاز کے نرخ بلند ہوتے گئے۔

کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں پیاز کے نرخ 80 سے 100 روپے فی کلو تک ٓگئے ہیں۔ کسان رہنما شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ قلت کے باوجود پیاز کی برآمد نہ روکی گئی۔ اس کے نتیجے میں خواتینِ خانہ کے لیے بیشتر کھانوں کے اہم ترین جُز کا اہتمام کرنے میں مشکلات پیدا ہوئیں۔

کسان رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے اپنے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیاز کی برآمد روک دی تھی۔ یہی اقدام ہمارے ہاں بھی کیا جاتا تو پیاز اور دیگر اشیائے خور و نوش کے حوالے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

ONION RATES COME DOWN

INDIA STOPPED EXPORTS

SHAHZADA SULTAN

A BASIC STAPLE