Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے دو، لاہور سے ایک پرواز روانہ

کراچی سے 16 ہزار عازمین حج جائیں گے۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا
اپ ڈیٹ 09 مئ 2024 12:01pm

پاکستان میں حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ کراچی سے رات گئے دو پروازیں 330 عازمین حج کو لے مدینہ منورہ روانہ ہوئیں۔

روٹ ٹو مکہ کے تحت کراچی سے 16281 عازمین حج جائیں گے۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بھی پہلی حج پرواز آج صبح روانہ ہونی تھی تاہم امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں آگ لگنے کے باعث اس پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

بعد ازاں لاہور سے بھی حج پروازوں کا آغاز ہوگیا۔ پہلی حج پرواز پی کے 717 کے ذریعے 329 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ عازمین حج کو روانہ کرنے کے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پی آئی اے کے چیف پروجیکٹس آفیسر خرم مشتاق نے عازمین حج سے استدعا کی کہ پاکستان اور پی آئی اے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Madina

HAJJ OPERATION

TWO FLIGHTS