Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ملکی معیشت میں بہتری، غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا

سیاحتی وفد ملکی قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ سیاسی اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 11:22am
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

ملکی معشیت میں بہتری کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا۔ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار یورپ کے ملک مالٹاکا سیاحتی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

مالٹا کا سیاحتی وفد پہلے بار پاکستان آیا ہے، سیاحتی وفد ملکی قدرتی حسن سے لطف اندوزہونے کے ساتھ سیاسی اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا

پہلے مرحلے میں وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مالٹا کے وفد سے سیاحت کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی کی ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مالٹا کی وفد کو پاکستان لانے پر خرم خان اور ملک شرجیل عوان اور دیگرآرگنائزر کے شکریہ ادا کیا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی سے مالٹا کے سیاحتی وفد کے رکن کی ملاقات ۔۔ فوٹو۔۔آج نیوز
اسپیکر پنجاب اسمبلی سے مالٹا کے سیاحتی وفد کے رکن کی ملاقات ۔۔ فوٹو۔۔آج نیوز

جبکہ آرگنائزرخرم خان نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار مالٹا سے کوئی سیاحتی وفد پاکستان آیا ہے، غیر ملکی سیاحت کوبھی پاکستان میں اس طرح کی سرگرمیوں سے فروغ ملے گا، مالٹا کا سیاحتی وفد ملک کے دوسرے خوبصورت مقامات کا بھی دورہ کرےگا۔

tourism

tourists