Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بیٹسمین کولن منرو نے 123 انٹرنیشنل میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی
شائع 10 مئ 2024 11:14pm

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے 37 سالہ بے باز کولن منرو نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2020 میں کھیلاتھا تاہم ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خدا حافط کہہ دیا۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گرے سٹیڈ نے تصدیق کی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ منتخب کرتے ہوئے کولن منرو کو زیر غور لایا گیا اور ان پر مشاورت بھی کی گئی لیکن ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بن پائی ۔

کولن منرونے 37 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے لیکن وہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے ۔

نیوزی لینڈ: فاسٹ بالر نے دلبرداشتہ ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر نے 123 انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی، وہ 65 ٹی ٹوئنٹی میچز، 57 ون ڈے میچز اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر تمام فارمیٹس میں 3 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔

کولن منرو نے نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنا کر بھی تاریخ رقم کی۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں کولن منرو نے سال 2012 میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بھارت کے خلاف سال 2020 میں کھیلا تھا۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

کولن منرو کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے اور کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے ، اگرچہ مجھے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن میں نے کبھی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ٹیم میں منتخب ہونے کی امید نہیں چھوڑی تاہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کے اعلان کے ساتھ ہی اب یہ باب ختم کرنے کا بہترین وقت ہے ۔

New Zealand

Retirement

INTERNATIONAL CRICKET

black caps

colin munro