Aaj News

جمعہ, جولائ 19, 2024  
12 Muharram 1446  

ڈبلیو ایچ او نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت پر ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعوؤں کی تردید کردی

پاکستان میں جعلی ٹیکس سٹیمپ والے پیکٹوں کی تعداد 1.9 فیصد اور اسمگل شدہ سگریٹ کی کل کھپت کا 10.7 فیصد ہونے کا انکشاف
شائع 21 مئ 2024 06:46pm

عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت پر ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کل تجارت کا 23.1 فیصد ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ”پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے واقعات پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے لیے ایک کیس اسٹڈی“ کے نام سے کی گئی اپنی حالیہ ایک تحقیق میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر جعلی ٹیکس سٹیمپ والے پیکٹوں کی تعداد 1.9 فیصد ہے، اور اسمگل شدہ سگریٹ کل کھپت کا 10.7 فیصد ہیں۔

صحت کے عالمی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ نے ٹیکسوں سے بچنے کے لیے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی خرافات اور ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ماضی میں پاکستان میں غیر قانونی تجارت کے حجم پر کئی مطالعات ہوئے تھے لیکن وہ جولائی 2022 میں ملک میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے پہلے کیے گئے تھے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، ان مطالعات سے پتہ چلا کہ پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت 9 سے 17 فیصد تک ہے لیکن انہوں نے جعلی معاملے کی حد کا اندازہ نہیں لگایا۔

رپورٹ میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ 2015-16 میں مقامی طور پر تیار کردہ سگریٹ پر ٹیکس چوری 53.8 ارب روپے تھی۔ شعبے کی جانب سے پیداوار کو کم رپورٹ کرکے 38.9 ارب (72.7%) روپے بچائے گئے۔ جبکہ ٹیکس چوری سے 14.6 ارب (27.3٪) بچایا گیا۔

تمباکو مخالف کارکنان حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ تمباکو کے ٹیکس کو خوردہ قیمت کے 70 فیصد تک بڑھائے۔

کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے کنٹری ہیڈ
ملک عمران احمد نے کہا ’60فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ تمباکو کے استعمال کی برائیوں سے بچائے‘.

انہوں نے کہا، ’اس اقدام سے سال کے آخر تک 200 بلین روپے سے تجاوز کرتے ہوئے اضافی ریونیو پیدا ہونے کی توقع ہے۔‘

cigarettes

Tax on Cigarettes

cigarettes tax

Cigarette Brands

Federal Excise Duty on Cigarettes

10 stick Cigarette Pack

Cigarette quitting cause Obesity