Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

ایبٹ آباد میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لیراں گاؤں سے ہے جو نمبل بازار سے خریداری کے بعد واپس گاؤں جارہے تھے
شائع 22 مئ 2024 09:00pm

ایبٹ آباد میں نمبل کےگاؤں لیراں میں جیپ گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ جس میں خواتین اوربچوں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں

ایبٹ آباد کے دور افتادہ پہاڑی بکوٹ کے گاوں نمبل کے قریب خستہ حال روڈ کی وجہ سے مسافر جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس سے 3 خواتین 2 بچے اور ایک مرد جاں بحق ہو گئے ۔

شاہ نورانی جانے والا ٹرک کھائی میں جا گرا، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

واقعہ میں 4 زخمی افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے گہری کھائی سے نکال کر سی ایم ایچ ہسپتال مظفر آباد منتقل کر دیا۔ جبکہ نعشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص اور کی دو بہو اور اہلیہ بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی کا تعلق کلیاں بازار سے، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان خریداری کرکے گھر واپس آ رہے تھے۔

death

Road Accident

injured

Jeep Accident