Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

چاہت فتح علی خان ”بدو بدی“ بین الاقوامی سطح پر وائرل

ایک ماہ میں 19 ملین ویوز حاصل کرلیے
شائع 24 مئ 2024 10:10am

چاہت فتح علی خان ایک مشہور سوشل میڈیا گلوکار ہیں، جنہوں نے اپنے وائرل گانوں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ان کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ بھی ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی زندگی لندن میں گزاری۔ وہ ڈرائیور اور لندن میں سیکورٹی گارڈ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے لندن میں کرکٹ بھی کھیلی۔ گلوکار گانے کے شوق کی وجہ سے اپنی برادری میں مشہور ہیں۔

گزشتہ ماہ عید کے موقع پرچاہت فتح علی خان نے یوٹیوب پر اپنا نیا گانا ’اکھ لڑی بدو بدی‘ ریلیز کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی دوست کو بطور ماڈل پیش کیا۔ یہ گانا بے حد وائرل ہوا اور ایک ماہ میں 19 ملین ویوز حاصل کیے۔ یہاں ویڈیو کا لنک ہے:

یہ گانا بین الاقوامی سطح پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین، ڈیجیٹل تخلیق کار، گلوکار اور دیگر لوگ ”بدو بدی“ پر ریلز بنا رہے ہیں۔ یہ گانا ہندوستان میں بھی ٹرینڈ کر رہا ہے اور ان کے تخلیق کار اور مشہور شخصیات اس سے بہت متاثر ہیں۔ وہ سبھی چاہت فتح علی خان کی ریلیں پوسٹ کر رہے ہیں اور ان کے پرانے گانوں کو بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔

کچھ لوگ اپنی مختصر ریلوں میں گلوکار کی ذاتی معلومات شیئر کر رہے ہیں۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین میڈم نور جہاں کے گائے ہوئے اصل گانے ’بدو بدی‘ کو بھی شیئر کر رہے ہیں۔ دلجیت دوسانجھ اور گرو رندھاوا نے بھی بدوبدی پر ریلزبنائیں۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے جس پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز اور آواز میں گایا، اسے پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ”بنارسی ٹھگ“ کے لیے گایا تھا۔

”اکھ لڑی بدوبدی“ کا شمار ماضی کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے ، جسے چاہت فتح خان سے پہلے بھی کئی فنکار اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔ مگر کوئی خاص شہرت نہیں ملی۔

singer

social media

entertainment

lifestyle