لوگوں نے بچے کے ماموں کو اغوا کار سمجھ کر پیٹ ڈالا
کچھ لوگوں نے کامران کو جلانے کی بھی کوشش کی، بیان کے بعد بچہ والدہ کے حوالے کردیا گیا
کراچی میں لوگوں نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ ناظم آباد نمبر چار کا ہے۔
پولیس نے شہری کامران کو تحویل میں لے کر ناظم آباد تھانے منتقل کیا۔ مشتعل افراد نے شہری کو جلانے کی بھی کوشش کی۔
تفتیش کے نتیجے میں مشتعل افراد کا بچے کے اغوا کا الزام غلط ثابت ہوا۔ کامران بچے کا ماموں نکلا۔ بچے کی والدہ نے بیان ریکارڈ کروادیا۔
ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کو والدہ کے حوالے کردیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔