Aaj News

پیر, جولائ 15, 2024  
08 Muharram 1446  

سینئر صحافی کے پاکستانی ٹیم پر میچ فکسنگ کے حوالے سے بڑے انکشافات

یوٹیوب چینل کی ویڈیو میں کھلاڑیوں کے حوالے سے دعویٰ کر دیا
شائع 20 جون 2024 09:41pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سینئر صحافی مبشر لقمان نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کر دیے۔

مبشر لقمان نے اپنی حالیہ یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم نے 8 کروڑ روپے کی آڈی کار خریدی جس پر کرکٹر نے بتایا تھا کہ یہ کار اُن کے بھائی کی طرف سے دیا جانے والا تحفہ تھا مگر جب میں نے معلوم کیا کہ آخر ان کا بھائی کرتا کیا ہے جو اتنی مہنگی گاڑی تحفے میں دی تو پتہ چلا وہ کچھ نہیں کرتے۔

سینئر صحافی نے وہاب ریاض، شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، انضمام الحق، ثقلین مشتاق، اور مشتاق احمد جیسے بڑے کرکٹرز کا نام بھی لیا اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ سب اپنے کیریئر کے کسی نہ کسی موقع پر میچ فکسنگ میں ملوث رہے۔

لقمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکہ اور بھارت سے جان بوجھ کر ہاری جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے بہت پیسہ کمایا جس کے ذریعے انہوں نے آسٹریلیا اور دبئی میں مہنگے اپارٹمنٹس خریدے۔

مبشر لقمان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے کرکٹرز پر کچھ سنگین الزامات بھی لگائے جہاں ان کے ذرائع کے مطابق 8 کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر پرفارم نہیں کریں گے۔

مبشر لقمان نے بتایا کہ 8 کھلاڑیوں نے 60 لاکھ روپے ماہانہ کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کیے اور اس کے علاوہ اپیکس کرکٹ بورڈ کو بلیک میل کرنے کے بعد انڈور سمنٹ اور اسپانسر شپ پر دستخط کیے۔

Pakistan Cricket Team

match fixing

t20 world cup 2024

mubashir luqman