Aaj News

اتوار, جولائ 14, 2024  
08 Muharram 1446  

وزیر اعلٰی بلوچستان کا موذی امراض میں مبتلا غریب طالب علم کا علاج بھارت میں کرانے کا حکم

طالب علم آریان شاہ کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے گا
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 11:26pm

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موذی امراض میں مبتلا غریب طالب علم کا علاج سرکاری اخراجات پر کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ طالب علم آریان شاہ پھیپھڑوں اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر طالب علم آریان کا ٹرانسپلانٹ تجویز کردہ بھارتی طبی ادارے سے کرایا جائے گا۔

صوبائی محکمہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سی ایم سیکرٹریٹ نے سیکرٹری صحت بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

cm balochistan

Mir Sarfaraz Bugti