Aaj News

اتوار, جولائ 14, 2024  
08 Muharram 1446  

سانحہ مدین: پولیس کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، دیگر 40 آج عدالت میں پیش کیے جائیں گے

مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈھائی ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے، ایس پی انویسٹی گیشن
شائع 24 جون 2024 10:41am

پولیس نے مدین میں مبینہ توہین مذہب کے معاملہ پر قانون کو ہاتھ میں لینے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی جسکے بعد ملزم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مدین واقعہ: ڈی پی او سوات کی 23 گرفتاریوں کی تصدیق، صورتحال واضح کردی

پولیس کے مطابق ملزم نے قانون ہاتھ میں لینے کے بعد ویڈیو بیان بھی دیا تھا، ملزم کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مدین میں مبینہ توہین مذہب کے معاملے پر رونما ہونے والے واقعے میں گرفتار 40 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت نے ’آج نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ مدین میں ملوث گرفتار افراد کو آج دہشت گردی کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سانحہ مدین میں ملوث افراد کیخلاف آپریشن شروع، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

واضح رہے کہ مدین میں رونما ہونے والے واقعے کے سلسلے میں ڈھائی ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

SWAT INCIDENT

CULPRITS TO BE BROUGHT TO COURT