Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

ثنا جاوید اور شعیب ملک کے جم سیشن پر شدید تنقید

جم سیشن دیکھ کر صارفین کو عمیر جسوال کی یاد آگئی
شائع 04 جولائ 2024 08:46am

حال ہی میں ثنا جاوید اور شعیب ملک کے جم سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی وائرل ویڈیو میں وہ اپنے جم انسٹرکٹر کے ساتھ سخت مشقیں کر رہے ہیں۔

دونوں مشہور سلیبریٹیز کی جم ویڈیو کو شدید عوامی رد عمل مل رہا ہے۔ شعیب ملک کی خراب فٹنس پر مداح ان پر طنز کر رہے ہیں۔ وہ ثنا جاوید پر بھی سخت تبصرے کر رہے ہیں۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے عید کی تصاویر شیئر کردیں

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ، انہوں نے شعیب ملک کے لیے ایک فٹ باڈی بلڈر چھوڑا ہے اور اب انہیں عمیر جسوال جیسا بنانے کے لیے جم لے جا رہی ہیں۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ، خدا نے آپ کو ایک فٹ شوہر دیا جسے آپ نے چھوڑ دیا’۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمیر جسوال سے ترغیب لی ہے اور شعیب ملک انہیں کاپی کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے سخت تبصرے بھی کیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے گلوکار و موسیقار عمیر جسوال سے طلاق کے بعد 2024 کے اوائل میں سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی۔ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے بھی ان کی افواہوں کے بعد انہیں چھوڑ دیا تھا۔ شادی کے بعد اس جوڑے کو عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ، دونوں نے غیر ضروری عوامی تنقید کا جواب نہیں دیا۔

Celebrities

Shoaib Malik

lifestyle

SANA JAWED