خیبرپختونخوا میں چھٹی پر گھر جانے والے ایف سی کے تین اہلکار اغوا

نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر تینوں اہلکاروں کو اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 06:46pm

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود کوٹ اعظم میں چھٹی پر گھر جانے والے ایف سی کے تین اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق تین ایف سی اہلکار جوکہ علاقہ سرغر سے چھٹی پر اپنے گھر پرائیوٹ گاڑی میں جارہے تھے کہ کوٹ اعظم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر تینوں اہلکاروں کو اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

شمالی وزیرستان : آپریشن کے دوران کیپٹن محمد اسامہ شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے میں اغوا کاروں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پاکستان

peshawar

KPK Government