خیبر پختونخوا حکومت مائینز اینڈ منرلز ترمیمی بل منظور کرنے میں ناکام

حکومت کے بیشتر اراکین اسمبلی نے مائینز اینڈ منرلز بل کی مخالفت کردی
شائع 12 اگست 2024 07:54pm

خیبر پختونخوا حکومت مائینز اینڈ منرلز ترمیمی بل منظور کرنے میں ناکام ہو گئی ۔ حکومت کے بیشتر اراکین اسمبلی نے مائینز اینڈ منرلز بل کی مخالفت کردی۔

حکومتی رکن انورزیب نے مائینز اینڈ منرلز بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس بل کو پاس کیا تو ہم واک آوٹ کرینگے۔

جس پر اسپیکر صوبائی اسمبلی نے انھیں حوصلہ رکھنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیٹنگ سے قبل اس بل پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ پارلیمانی پارٹی میں تنقید کرتے ہیں، تو وہ ادھر ہی کرے۔

حکومت کی بیشتر اراکین کی مخالفت کے باعث سپیکر نے بل ڈیفرکردیا۔

KPK

KPK Assembly

KPK Government