Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

ابھی مجھے بہت آگے جانا ہے، اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا عزم

آنے والے مقابلوں کی ابھی سے تیاری شروع کروں گا، ارشد ندیم
اپ ڈیٹ 13 اگست 2024 09:19pm
Arshad Nadeem narrates how he reaches gold medal - Aaj News

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ایتھیلٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ابھی مجھے بہت آگے جانا ہے، آنے والے مقابلوں کی ابھی سے تیاری شروع کروں گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچنے والے ارشد ندیم نے وفاقی وزیر عطا تارڑ اور اپنےکوچ کےہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے واپڈا لیسکو جواِئن کی، اور لوگوں کو بھی جاب دی گئی، ہمارے جیسے لوگوں کے لئے ملازمتیں ہونی چاہئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بڑی انعامی رقم سے نواز دیا

انھوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں بھی میں نے پاکستام کا نام روشن کیا، ورلڈ اسلامک گیمز سمیت عالمی سطح پر ریکارڈ قائم کیا۔ 2012 میں یوتھ فیسٹیول میں حصہ لیا تھا، یوتھ فیسٹیول میں بہت زیادہ میڈلز جیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین اور قوم کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کی، کامیابی کے بعد پاکستان پہنچنے پر پوری قوم نے استقبال کیا، آنے والے مقابلوں کی ابھی سے تیاری شروع کروں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اسلام آباد بلانے اور مریم نواز کے گاؤں آنے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، مجھے میری محنت سے زیادہ عزت دی جارہی ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی پاکستان کیلئے محنت کرتا رہوں گا، 14 اگست ہم طلائی میڈل کےساتھ منائیں گے۔

sports

PM Shehbaz Sharif

Arshad Nadeem Gold