بہاولپور میں ماں کی بروقت اطلاع پر نابالغ لڑکی کی بوڑھے سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا
شائع 14 اگست 2024 03:29pm

بہاولپور: قطب پور پولیس نے ضلع لودھراں کے گاؤں محمد پور گھوٹا میں ایک نابالغ لڑکی کی عمر رسیدہ شخص سے شادی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق انہیں ایک بیوہ نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دی کہ اس کے سسرال کے 3 افراد ریحان، عزیز اور اعجاز ان کی 14 سالہ بیٹی کی زبردستی شادی ایک بوڑھے شخص سے کر رہے ہیں۔

شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔

پاکستان

punjab

Punjab Government