کراچی میں طوفانی ہواؤں سے درخت گرنے سے نوجوان جاں بحق

گزشتہ روز ایسی طرح کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے
شائع 31 اگست 2024 01:51pm

سائیکلون کے باعث طوفانی ہواؤں سے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں درخت گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایسی طرح کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ گلشن اقبال کے پاس بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

علاوہ ازیں آرام باغ میں گھر کی سیڑھیاں گرنے سے عمارت میں پھنسے سات افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:

کراچی میں درخت گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی میں تیز ہواؤں سے درخت سڑک پر گر گیا

پاکستان

karachi