Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ، پاکستانی کھلاڑی مانگ لئے

پی سی بی نےدستیاب کھلاڑیوں کو این او سی دینےکی یقین دہانی کرادی
شائع 11 ستمبر 2024 09:58pm

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ایفرو کرکٹ لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے این او سی کے اجراء کے لئے پی سی بی سے رابطہ کرلیا ہے۔ پی سی بی نے دستیاب کھلاڑیوں کو این او سی دینےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کےمطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نےایفرولیگ کےلیےمنتخب کرکٹرزکو پی سی بی کو این او سی دینےکی درخواست کی ہے۔ پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو کرکٹرز کے این اوسی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والوں کو این او سی نہیں ملےگا۔ جو کرکٹرزچیمپئنز کپ نہیں کھیل رہے۔ انہیں این او سی مل سکتا ہے۔

شاہ نوازدھانی،آصف علی، شرجیل خان،حیدر علی، یاسر شاہ،محمد عرفان اور سلمان ارشاد کا ایفرو لیگ کے لیے انتخاب ہوا ہے۔حیدر علی، محمد آصف اور شاہ نواز دھانی چیمپئنز ون ڈے کپ کھیل رہےہیں جس کے باعث تینوں کوایفرو لیگ کے لیے این او سی نہیں مل سکے گا۔

PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pcb meeting