Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دادو : انڈس ہائی وے پر موبائل الٹنے سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال دادو پہنچادیا گیا، حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔
شائع 13 ستمبر 2024 10:14pm

دادو کے علاقے میں تھانہ خدا آباد کی حدود میں انڈس ہائی وے پر پولیس کی موبائل الٹ گئی۔ اس حادثے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری سول اسپتال، دادو پہنچ گئی۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اُنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال پہنچانے میں ریسکیو ورکرز کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی مدد کی۔ حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے سبوتاژ کا واقعہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Dadu

Indus Highway

TWO KILLED

police van overturns

three severly wounded