Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

پشاور پولیس لائنز مسجد کے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشت گرد گرفتار

مطلوب دہشت گرد کو بڑی مہارت سے گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع
شائع 16 ستمبر 2024 04:33pm

پشاور میں پولیس لائنز مسجد کے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری 2023 کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوب دہشت گرد کو بڑی مہارت سے گرفتار کیا گیا، جو کہ پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

پشاور دھماکا: خودکش حملہ آورکی ڈی این اے رپورٹ تیار

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے اور اس سے اہم انکشافات متوقع ہیں، دہشت گرد نے دیگر حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا ورسک روڈ اور اڑمر پولیس پر حملوں میں ملوث گروہ سے تعلق کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پشاور خودکش دھماکا: ’اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘

خیال رہے کہ پولیس نے اس سے قبل بھی مارچ 2023 میں پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث دو افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔

peshawar

Peshawar Police Lines Mosque Attack