Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2024 12:40pm

پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جبکہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، کارروائی کے دوران 3 نامعلوم دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ساہیوال سے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر، 2 رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرلی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

lahore

CTD

CTD operation

Terrorists killed

CTD ACTION

Nankana Sahib Interchange