Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں موبائل سروسز سست، آن لائن کام کرنے والے پریشان

سگنلز کی بندش کے باعث اساتذہ سمیت طلباء کو بھی کئی دشواریوں کا سامنا ہے
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2024 11:05pm

پشاور میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کے مسائل مختلف شعبوں میں آن لائن سے وابستہ افراد کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ۔ بین الاقوامی کمپنیوں نے کام دینا بند کردیا۔

پشاور میں گذشتہ چند ہفتوں سے جہاں بھی جائیں ایک شکایت تو ضرور سننے کو ملتی ہے، اور وہ یہ کہ ’ سگنلز نہیں آرہے ’ ، ’واٹس ایپ نہیں چل رہا‘، ’انٹرنیٹ بہت سلو ہو گیا ہے۔

سگنلز کی بندش کے باعث اساتذہ سمیت طلباء کو بھی کئی دشواریوں کا سامنا ہے۔ پروفیسرز کیلئے کلاسز کا آرینج کرنا ہو، طلباء کیلئے لیکچرز کی تیاری کرنا یا آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کا استعمال بھی متاثر ہورہا ہے۔

پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس کی پروفیسر ڈاکٹر صنم خٹک کہتی ہیں کہ فری لانسرز پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں سگنلز کی بندش اور سلوانٹرنیٹ مسائل کا حل نہیں۔

سلو انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز کی بند ش مختلف شعبوں میں آن لائن کا م سے وابستہ افراد کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے جو کہ ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے۔

پاکستان