Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات کی جے آئی ٹیز تفتیش مکمل، پی ٹی آئی کے بڑے نام قصور وار قرار

عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2024 11:30am

جے آئی ٹیز نے نو مئی کے مقدمات کی فواد چوہدری ،علیمہ خان ،عظمی خان سے متعلق تفتیش مکمل کرلی اور ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا۔ انسداد دہشت کی خصوصی عدالت نے فواد چوہدری علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ جے آئی ٹیز نے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ تفتیش میں فواد چوہدری ،علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان قصور وار ہیں۔ عبوری ضمانتوں میں ملزم ولی خان قصور وار نہیں پایا گیا ۔ علیمہ خان اور عظمی خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں جب کہ فواد چوہدری ، ملک کرامت کھوکھر ،مسز مزمل مسعود بھٹی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیش نہ ہونے والے ملزمان کی آخری بار ایک روزہ حاضری معافی منظور کر رہے ہیں ، آئندہ ملزمان عدالت پیش ہوں۔ انسداد دہشت کی خصوصی عدالت نے فواد چوہدری علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کردی۔

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 may incident