Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردیوں سے پہلے یہ 6 غذائیں کھانا شروع کردیں

سردی میں ہونے والے دردسے محفوظ رہا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2024 08:23pm

اگر آپ سردیوں کے موسم سے ہونے والے درد سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں اور خود کو گرم رکھنا چاہتے ہیں تو ان غذاوں کو اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں۔

سردیوں میں صرف بوڑھوں اور بچوں کو ہی نہیں نوجوانوں کو بھی صحت کے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی گھٹنوں میں درد ہوتا ہے تو کبھی نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایت ہوجاتی ہے۔ خواتین کوگھر کے کام کاج کی وجہ سےکمر میں درد ، اکڑن کا مسئلہ رہتا ہے۔

کیا لہسن سردی اور فلو کی شدت کو کم کرسکتا ہے؟

اگر اپ سردیوں میں دریش مسائل سے دور رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں ان غذاوں کی اقسام کو ضرور شامل کریں،جو نہ صرف آپ کے جوڑوں کے درد سے آرام دے گا ، بلکہ قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار رہے گا۔

دیسی گھی

سردیوں میں روٹی اور چاول پر ایک چمچ دیسی گھی لگا کر کھائیں، گھریلو خالص دیسی گھی میں صحت بخش چکنائی ہوتی ہے،جو جسم کو گرم رکھتی ہے اور سردی سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

شکر قندی

سردیوں میں آنے والی شکر قندی کو بے کار نہ سمجھیں بازار میں خریدے ہوئے شکر قندی ناشتے میں کھانے کے بہت فائدے ہیں۔ شکر قندی میں فائبر، وٹامن اے اور پوٹا شیم ہوتا ہے، جو سردیوں میں قبض اور سوزش کو دور کردیتا ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کر دیتا ہے۔

کروندا

آملہ کی افا دیت سے ہر کوئی واقف ہے، اگر اسے روزانہ کی خو راک میں کھایا جائے تو اس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے، یہ جلد اور بالوں کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے۔ وٹامن سی سے پر ہونے کی ہونے کی وجہ سے یہ انفیکشن سے بچنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ آملہ کی چٹنی، اچار کی شکل میں یا پھر جوس نکال کر پی لیں۔ یہ تینوں طریقے آملہ کھانے کے صحتمند طریقوں میں سے ایک ہے۔

گڑ اور کھجور

اگر آپ جوڑوں کے درد اور ہڈیوں میں درد کا شکار ہیں تو اپنی روزمرہ کی خوراک میں گڑ اور کھجور کو ضرور شامل کریں۔ یہ معدنیات، فائبراور وٹامنز کے بڑے ذرائع ہیں۔ گڑ پھیپھڑوں کو آلودگی سے بچاتا ہے اس لیے اسے سردیوں میں اپنی روزمرہ کہ خوراک میں ضرور شامل کریں۔

باجرا

اپنی خوراک میں باجرا اور جوار ضرور شامل کیجیے۔ فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں کم گلیسیمک انڈیکس ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ انفیکشن کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتے ہیں اور جوڑوں کو مضبوط بھی کرتے ہیں۔

سرسوں کے پتے

سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کھانا ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔ جسم میں گرمائش پہنچانے کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتا ہے۔

صحت

lifestyle