Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو چھوڑنے کیلئے کچھ شرائط تھیں، لطیف کھوسہ کا انکشاف

اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی گئی تھی
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2024 08:19pm

پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی گئی، بیرسٹر سیف کو جیٹ طیارہ بھیج کر پشاور سے بلوایا گیا، صبح 8 بجے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین سے مقتدر حلقوں نے کہا کہ بانی کو چھوڑتے ہیں، پہلے احتجاج ختم کرو، ہمیں کہا گیا کہ سنگجانی میں دو چار روز بیٹھ جائیں تو بانی کو چھوڑدیں گے، ہم نے کہا یہ تو ٹرخانے والی بات ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو 36 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا گیا ، وکیل کا انکشاف

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کی بانی کو چھوڑنے کیلئے کچھ شرائط تھیں، ہمیں کہا گیا کہ پہلے احتجاج موخر کریں پھر چھوڑیں گے، ہم نے کہا بعد والا لالی پاپ نہیں مانتے، پہلے رہا کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے کہا کہ بانی خود احتجاج کے خاتمے کا اعلان کریں گے، سنگجانی کی تو بعد میں بات ہوئی تھی، ہمیں کہا گیا سنگجانی میں آپ بیٹھتے ہیں تو بانی کو چھوڑ دیں گے۔

pti leader

PTI protest

24th November PTI March