Aaj News

بدھ, جنوری 22, 2025  
21 Rajab 1446  

فرانس غیریقینی صورتحال سے دوچار، نئے وزیراعظم کی تلاش شروع

جلد نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کروں گا، میں استعفا نہیں دے رہا، صدر میکرون
شائع 06 دسمبر 2024 09:13am

فرانسیسی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم مشیل برنیئر نے استعفیٰ دے دیا جبکہ فرانسیسی صدر نے مشیل برنیئر کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کی تلاش شروع کردی۔

جولائی سے قبل ملک میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے۔ اس سلسلے میں صدر میکرون نے اتحادیوں اور پارلیمنٹ کے رہنماوں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کروں گا، میں استعفا نہیں دے رہا، دو ہزار ستائیس تک صدر رہوں گا۔

صدر میکرون نے مشیل برنیئر کو تین ماہ قبل وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ وہ بجٹ پر قانون سازوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

خیال رہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث یورپی یونین کی دوسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت مزید بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ بڑے پیمانے پر بجٹ خسارے پر قابو پانے کی کوششیں دم توڑتی جارہی ہیں۔

فرانس میں نیا سیاسی بحران، حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور

world

France