Aaj News

ہفتہ, جنوری 25, 2025  
24 Rajab 1446  

واٹس ایپ میسیج دوسری ایپس پر براہ راست شیئر کے فیچر کی آزمائش

صارفین اب میسج یا کوئی بھی مواد واٹس ایپ سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈ پر بھی بھیج سکیں گے
شائع 06 دسمبر 2024 11:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھرمیں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کمپنی صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کی آزمائش کررہی ہے جسے کامیاب آزمائش کے بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کو سہولیات مہیا کرنا اور دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے میں سبقت لے جانا ہوتا ہے۔

واٹس ایپ کا وہ فیچر جس سے آپ کی نجی تصاویر غیر محفوظ ہیں

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیجنگ ایپلی کیشن کے ماہرین ایک ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین اپنا میسیج براہ راست دوسری ایپلی کیشن پر بھی بھیج سکیں گے۔

میک ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے ایک نیا فیچر متعارف

اس وقت تک واٹس ایپ صارفین اپنا میسیج صرف واٹس ایپ نمبرز پر بھیجنے کے اہل ہیں، تاہم نئے فیچر کے بعد ان کے پاس مزید آپشنز ہوں گے۔

بغیر انٹرنیٹ واٹس ایپ استعمال کرنے کا زبردست طریقہ

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنا میسیج یا کوئی بھی مواد واٹس ایپ سے کمپنی کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر بھی بھیج سکیں گے۔

یہی نہیں بلکہ صارفین کو ممکنہ طور پر یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنا میسیج مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بھی بھیجیں۔ممکنہ طور پر صارفین کو اپنا میسیج کسی کو براہ راست ای میل میں بھی بھیجنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔

واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز سست روی کا شکار

مذکورہ فیچر پر ابھی محدود پیمانے پر آزمائش کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں اس کی بڑی آزمائش کے بعد اسے آئندہ چند ماہ تک پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ کمپنی واٹس ایپ میں ہی ایک نئی امیج سرچ سہولت شروع کرنے والی ہے جس کے تحت کسی تصویر کے موصول ہونے کے بعد، صارفین اسے محفوظ کرنے، ایڈٹ کرنے، یا اضافی معلومات کے لیے ویب پر تلاش کرنے کا انتخاب کرسکیں گے۔

LATEST TECHNOLOGIES