کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے برقرار، رات کو پارہ 9 ڈگری تک پہنچ گیا
آئندہ ہفتے پارہ 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا
کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے برقرار ہیں، صبح کے وقت پارہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ یہی درجہ حرارت رات کو نو ڈگری تک جا پہنچا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر آئندہ ہفتے تک جاری رہے گی اور پارہ 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیارہ نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 170پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔
karachi
Karachi Winter
مقبول ترین
Comments are closed on this story.