Aaj News

بدھ, مئ 21, 2025  
23 Dhul-Qadah 1446  

شہری جانور دیکھنے گئے، واپس آئے تو طوطے اڑ گئے، کیٹل شو کے دوران درجنوں موٹر سائیکلیں چوری

پارکنگ ایکسپو سینٹر کے اندر قائم کی جاتی تو وارداتیں نہ ہوتیں، پولیس
شائع 19 جنوری 2025 05:54pm

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری کیٹل شو کے دوران پولیس کے ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث 3 روز کے دوران درجن سے زائد شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے، شہری جانور دیکھنے گئے، واپس آئے تو طوطے اڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹر میں ناقص سیکیورٹی انتظامات کئے گئے، 3 روز کے دوران درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں، کیٹل شو میں آئے شہریوں نے موٹر سائیکلیں پارکنگ میں پارک کی تھیں۔

کراچی کے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ گئے، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

پولیس کا کہنا ہے کہ کیٹل شو میں آئے شہریوں نے موٹرسائیکل ایکسپو سینٹر کے باہر پارکنگ میں کھڑی کی تھیں، جہاں سے ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 9 سے10 افراد موٹر سائیکل چوری کی شکایت لے کر تھانے آئے تھے، موٹر سائیکل چوری کے 3 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 واں بین الاقوامی کتب میلہ سج گیا

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلیں چوری سے متاثرہ شہری مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، انتظامیہ کو موٹرسائیکل کی پارکنگ ایکسپو سینٹر کے اندر قائم کرنے کی ہدایت کی تھی، پارکنگ ایکسپو سینٹر کے اندر قائم کی جاتی تو چوری کی وارداتیں نہ ہوتیں۔

karachi

Karachi Police

Karachi Expo

Cattle show