Aaj News

جمعہ, جون 13, 2025  
16 Dhul-Hijjah 1446  

کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 واں بین الاقوامی کتب میلہ سج گیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افتتاح کیا، کتب میلے میں 17 ممالک سے چالیس سے زائد پبلشرز حصہ لیں رہے ہیں
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2024 12:04am

ایکسپو سینٹر میں 19 واں عالمی کتب میلہ سج گیا ہے کتب میلے میں ادبی ،سیاسی ،فکشن سمیت اسکول کے کورس کی کتابیں بھی موجود ہیں۔

کتب میلے کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا، اس موقع پر وزیرتعلیم ،مئیر کراچی اورصدر آرٹس کونسل احمد شاہ بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے .

لاہور کتاب میلے میں ’35 کتابیں جبکہ 1200 شوارمے اور 800 بریانی فروخت‘ ہونے کے دعوے کی حقیقت کیا؟

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں کتابیں خریدنے کا بھی شوقین ہوں اور کتابیں چوری کرنے کا بھی دوستوں سے کتابیں لے جاتا ہوں اور واپس نہیں کرتا۔ ورق گردانی کا اپنا ہی ایک لطف ہے۔

ایکسپو سینٹر میں عالمی سالانہ کتب میلہ 21

وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے بھی کتب میلے کو سراہا اور کہا مسلمانوں کا زوال تب شروع ہوا جب اہلِ علم پر مظالم ڈھائے گئے۔

کتب میلے میں 17 ممالک سے چالیس سے زائد پبلشرز حصہ لیں رہے ہیں، بک فیئر میں پاکستان سمیت،انڈیا، ترکی، سنگا پور، چین، ملائشیا، برطانیہ متحدہ عرب امارات کی کتابیں نمائش کا حصہ ہیں۔

عالمی کتب میلے میں 330 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں جن پر بچوں اور بڑوں کا خاصا رش نظرآیا۔

Karachi Expo