پی ٹی آئی کا 8 فروری سے اسیران کی رہائی کے لیے تحریک فعال کرنے کا فیصلہ

مزید گرفتاریوں سے بچنے کے لیے پہلے قانونی تحفظ سے متعلق منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے
شائع 27 جنوری 2025 01:20pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کے لیے 8 فروری سے دوبارہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے مقامی قیادت کو اہم ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تحریک کے تحت نہ صرف جلسے منعقد کیے جائیں گے بلکہ اسمبلیوں کی سطح پر احتجاج کے لیے بھی پلان ترتیب دیا جائے گا۔

عمران اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل، جسٹس اعظم خان عدت کیس کی سماعت سے الگ ہوگئے

ذرائع نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں سے بچنے کے لیے پہلے قانونی تحفظ سے متعلق منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے اس حوالے سے وکلا اور قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے تاکہ کارکنان اور رہنماؤں کو قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد عمران اور بشریٰ بی بی کی کتنی بار ملاقات ہوئی؟ عدالت میں جواب جمع

پارٹی ذرائع کے مطابق اس تحریک کو منظم اور موثر بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے اور جلسوں کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)