Aaj News

بدھ, فروری 19, 2025  
21 Shaban 1446  

عاطف خان کا عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

عاطف خان نے ڈگی میں بھاگنے اور اداروں سے چوری چھپے ملاقات کرنے والوں پر طنز کے تیر چلا دئیے
شائع 04 فروری 2025 12:21pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ عاطف خان نے ڈگی میں بھاگنے اور اداروں سے چوری چھپے ملاقات کرنے والوں پر طنز کے تیر چلا دئیے۔

عاطف خان کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کلب روزانہ واک کے لئے جاتا ہوں، عون چوہدری سے معمول کی ملاقات ہوئی، کوئی سازش کرنے نہیں گیا تھا، سازش اوپن جگہ پر نہیں کی جاتی، سازش کے لیے خفیہ جگہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

عاطف خان نے کئی اہم رہنماؤں کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی پول بھی کھول دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ فرمان اگر تصویر شیئر کرنے کے بجائے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا ہوتا، میں نے کبھی بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو برا بھلا نہیں کہا نہ کبھی کالز کرکے لوگوں کو جمع کیا

Atif Khan

Aun Chaudhry

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)