ہم پرامید ہیں کہ مولانافضل الرحمان ہمیں سپورٹ کریں گے، علی محمد خان

آج نیوزکے پروگرام انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو
شائع 06 فروری 2025 11:33pm

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کریں گے، الیکشن پرڈاکے کی بات سب کرتے ہیں، دیکھنا ہے کہ عملی طور پر کون آگے آئے گا۔

آج نیوزکے پروگرام انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ایک جلسے سے ان کی ہوائیں کیوں اڑی ہوئی ہیں۔ ہماری لیڈر شپ جیل میں ہے پھر بھی انھیں اتنا خوف ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ 17سیٹوں والوں کا پتا ہے 178کس نے جیتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو رہا کر کے بات کی جائے۔ مسئلے کا حل عمران خان کو جیل سے نکالنا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈالائنس کیلئے بہت جماعتوں سے رابطہ ہے، ہم پرامید ہیں کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پرڈاکے کی بات سب کرتے ہیں، دیکھنا ہے کہ عملی طور پر کون آگے آئے گا، پنجاب بھر میں پرمان احتجاج ہوگا۔ کسی کرکٹ میچ کے لیے ملک کا نظام نہیں رک سکتا۔

مریم اورنگزیب کی آج نیوز کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے 2018 میں چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا، احتجاج کس بات پر کیا جارہا ہے، پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سیاسی نہیں، مشکل فیصلہ تھا، تجاوزات ہٹاکر باقاعدہ جگہ دی گئی اور ریڑھی بانوں کو بھی جگہ کے ساتھ ریڑھیاں دی گئی ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ رمضان شوگرمل کیس نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ تھا، آج عدالت کا فیصلہ ان کے منہ پر تماچہ ہے، نوازشریف دور میں ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔