Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

عام آدمی پارٹی کے ہاتھ سے دہلی نکل گیا، پارٹی سربراہ بھی سیٹ نہ لے سکے

بی جے پی نے 47 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہلی میں 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی
شائع 08 فروری 2025 01:41pm

دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے تاریخی کامیابی حاصل کرکے عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا دے دیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو جاری ہونے والے بیشتر ایگزٹ پولز نے بی جے پی کی برتری کی پیشگوئی کی تھی، جو عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پرویش صاحب سنگھ سے ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق سینئر عام آدمی پارٹی رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بھی جنگپورہ سیٹ سے بی جے پی کے تاروندیر سنگھ مرواہ کے ہاتھوں 600 سے زائد ووٹوں سے شکست تسلیم کی۔

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب کے گھر کو مظاہرین نے آگ لگا دی، بلڈوزر بھی چلا دیئے

تمام 70 اسمبلی نشستوں کے نتائج کے مطابق بی جے پی 47 سیٹوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ 23 میں عام آدمی پارٹی سیٹوں پر آگے ہے۔

عام آدمی پارٹی کو دھچکا، بی جے پی کی 27 سال بعد ’تختِ دلیّ‘ پر واپسی کا امکان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی جے پی نے 47 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہلی میں 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اپنی روایتی نشست بھی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 60.42 فیصد رہا، جو 2020 کے مقابلے میں کم تھا۔

اس کے علاوہ دہلی الیکشن میں راہول گاندھی کی جماعت کانگریس کو ایک نشست بھی نہ مل سکی۔

Aam Admi Party

Delhi Elections 2025

bjp won delhi election