Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

صوابی میں افسوسناک واقعہ، والد نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان ہیں
شائع 13 فروری 2025 10:37am

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے 4 بچوں کو ذبح کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ یار حسین کے علاقے سڑہ چینہ میں پیش آیا۔ لاشوں کو یار حسین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قتل کیے جانے والے بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان ہیں، جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ مرنے والے بچوں کی شناخت 12 سالہ ضیا، 10 سالہ عبدالرحمٰن اور 8 سالہ ثنا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پشاورمیں بیوہ کی خود سوزی، پیٹرول بچے اور اپنے اوپر چھڑکا

ریسکیو حکام کے مطابق سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد اپنی جان بھی لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل ان کا اپنا والد ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

KPK Murder