ایک اور بڑا کیوی کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر
پاکستان کے خلاف افتتاحی میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا پہنچا ہے۔ اہم کیوی فاسٹ بولر نیوزی لینڈ کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے باہر ہوگیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔
چیمپیئنز ٹرافی 2025: پاکستان خرچ کیا گیا پیسہ واپس نکال پائے گا؟
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل کھیلا جائے گا جو کہ کراچی کے نیشنل بینک ایرینا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کا اہم اقدام ، پاک بھارت میچ کیلئے 4 لاکھ ڈالرز کا باکس ٹھکرا دیا
8 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں کل 15 میچز کھیلے جائیں گے، بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔