Aaj News

جمعہ, جون 13, 2025  
16 Dhul-Hijjah 1446  

کینیڈا: 3 ہندوستانی نژاد امیدوار وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، بڑے الزام لگ گئے

روبی ڈھلہ ، چندرا آریہ اور ویرش بنسال کو کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کیا گیا
شائع 24 فروری 2025 12:23pm

کینیڈا کی لبرل پارٹی نے حال ہی میں 3 ہندوستانی نژاد امیدواروں کو قیادت کی دوڑ سے ہٹا دیا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی لبرل پارٹی کی جانب سے 3 ہندوستانی نژاد امیدواروں روبی ڈھلہ ، چندرا آریہ اور ویرش بنسال کو کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کردیا گیا ہے۔

بھارتی اور کینیڈا کی ایس ایم ایز کی رپورٹ کے مطابق لبرل پارٹی کی قیادت نے ہندوستانی نژاد امیدواروں پر سکھ مخالف جذبات، ہم جنس پرستی اور بھارت کی غیر ملکی مداخلت کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے، جسٹن ٹروڈو کی وارننگ

واضح رہے روبی ڈھلہ ایک کامیاب کاروباری خاتون ہونے کے ساتھ معروف سیاست دان بھی ہیں بلکہ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنا ہاتھ آزمایا ہے۔ فلم کیوں؟ سال 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ بطور ہیروئن کام کرچکی ہیں۔

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد کینیڈا کے جھنڈوں کی فروخت میں اضافہ

سابق ایم پی روبی ڈھلہ کو جمعہ کو لبرل لیڈر شپ کی دوڑ سے نااہل قرار دے دیا گیا جب پارٹی کی ووٹ کمیٹی نے کہا کہ انہوں نے متعدد قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ روبی ڈھلہ کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کو مسترد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کینیڈا کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی نے اعلان کر رکھا ہے کہ 9 مارچ 2025 کو نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔

indian origin canadians

knocked out

Canada’s Liberal Party race