Aaj News

ہفتہ, مئ 24, 2025  
26 Dhul-Qadah 1446  

کراچی کا موسم پھر بدلنے لگا، ہلکی ہلکی ٹھنڈ سے روزہ خوشگوار

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
شائع 03 مارچ 2025 09:40am

کراچی میں موسم ایک بار پھر بدلنے لگا ہے، جہاں صبح سویرے ہلکی ٹھنڈ محسوس کی گئی، جس سے شہریوں کو خوشگوار احساس ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں اس وقت شمال مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

موسم میں اس ہلکی تبدیلی کے بعد کراچی کے باسیوں کو صبح اور رات کے وقت خوشگوار ٹھنڈک کا سامنا رہے گا، تاہم دن کے اوقات میں معمولی حدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

karachi weather