کرک میں نمک کان میں تودہ مزدوروں پر گرنے سے 2 مزدور جاں بحق
جاں بحق مزدورں کی شناخت ہدایت اللہ اور رسول زمان کے نام سے ہوئی، ریسکیو ذرائع
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سریخوا نمک کان میں تودہ مزدوروں پر گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کرک میں سریخوا نمک کان میں تودہ مزدوروں پر گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق مزدورں کی شناخت ہدایت اللہ اور رسول زمان کے نام سے ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا
Karak
salt mine
مقبول ترین
Comments are closed on this story.