Aaj News

جمعہ, جون 13, 2025  
16 Dhul-Hijjah 1446  

وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی ’غیر جانبدارانہ اور شفاف‘ تحقیقات میں مدد کی پیشکش کردی

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2025 01:28pm
Pakistan Military Academy Kakul Passing Out Parade | PM Shehbaz Speech - Aaj News

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں ’غیر جانبدارانہ اور شفاف‘ مدد کی پیشکش کردی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کی۔

تقریب کا آغاز بگل بجا کر وزیر اعظم کی آمد کے اعلان سے ہوا۔ وزیر اعظم نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور غیر ملکی سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پریڈ میں کیڈٹس نے پی ایم اے بینڈ کی خوبصورت دھن پر قومی ترانہ پڑھا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں بنگلہ دیش، عراق، نیپال اور قطر سے تعلق رکھنے والے 13 غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل تھے۔

نمایاں کارکردگی پر کیڈٹس میں انعامات کی تقسیم صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر زین العابدین اوراعزازی شمشیر انڈر آفیسر محمد حنان ملک کو دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوور سیز میڈل نیپال کے کیڈٹ کے نام رہا جبکہ کمانڈنٹ اعزازی چھڑی انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز اور لیڈی کیڈٹ کا اعزاز کیڈٹ لائبہ رحمان کے نام رہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے۔ ہماری مسلح افواج قومی اتحاد، تنظیم اور عزم کی علامت ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی، تو پاکستان 2019 کی طرح اسے منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اس کی حفاظت کے لیے ہر قیمت پر تیار ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے، لیکن بھارت کو ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کے دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ حقیقت سامنے آئے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کی حکمت عملی ہمیشہ دفاعی اور متوازن رہی ہے، لیکن کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم کی حمایت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور وسائل کا ہر قسم کا دفاع کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ پانی ہماری لائف لائن ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور ہر قیمت پر اپنے پانی کی حفاظت کریں گے۔

پہلگام فالس فلیگ حملے کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات 24 گھنٹوں میں سامنے آگئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، پاکستان کی سلامتی اور بقا پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے اور کسی بھی مس ایڈونچر کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا پہلا اہم بیان، پاک بھارت تعلقات سے نابلد نکلے

وزیر اعظم نے کہا کہ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔

COAS

Passing Out Parade

Pakistan Military Academy Kakul

PM SHAHBAZ SHARIF

Cadets