Aaj News

منگل, مئ 13, 2025  
16 Dhul-Qadah 1446  

پی ایس ایل براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ پاکستان سے بےدخل

23بھارتی براڈ کاسٹز کو واہگہ کےراستے بھارت روانہ کردیا گیا
شائع 26 اپريل 2025 01:45pm
23 Indian Broadcasters Sent Back Amid PSL Coverage - Aaj News

پاک بھارت کشیدگی کے اثرات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر بھی نمودار ہونے لگے ہیں۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتی عملے کے ارکان کو ملک بدر کر دیا گیا۔ بھارتی شہریوں کو لاہور پولیس کی نگرانی میں واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس بھارت روانہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں نے کارروائی مکمل کی۔

پاک بھارت کشیدگی کے اثرات پاکستان سپر لیگ پر بھی ظاہر ہونے لگے

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارتی جارحیت اور معاندانہ رویے کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ ملکی خودمختاری اور قومی وقار کا دفاع کیا جا سکے۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، تاہم لیگ کی براڈ کاسٹنگ پر اس اقدام کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ بورڈ نے فوری طور پر متبادل براڈ کاسٹرز کا انتظام کر لیا ہے، جو پی ایس ایل ٹین کے باقی تمام میچز کو شیڈول کے مطابق براڈکاسٹ کریں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچز کے انعقاد اور نشریات میں کوئی خلل نہیں آئے گا اور شائقین کرکٹ کو مکمل تفریح فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس فیصلے سے بھارت کو ایک واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور قومی مفاد کو ہر صورت میں مقدم رکھا جائے گا۔

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹنگ ٹیم میں تقریباً 12 بھارتی اہلکار شامل تھے جو مختلف تکنیکی اور پروڈکشن ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

INDIAN CITIZEN

wagah border

PSL Matches