اہم نکات
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ ہوگا۔
-
ترجمان پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری اور حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے حوالے سے بھارتی خبروں کی تردید کی۔
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے امریکہ سے درخواست کی تھی۔ اس سے پہلے بھارتی ٹی وی انڈیا ٹوڈے نے انکشاف کیا کہ جے شنکر اور اجیت دوول نے امریکہ کو بریفنگ دی کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے والا ہے۔
-
بھارتی فوج اور فضائیہ کے افسران نے پریس کانفرنس کی جس میں فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے تباہ ہونے کا بالواسطہ اعتراف کر لیا۔
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جنگ بندی نہ ہوتی تو پاکستان اور بھارت میں لاکھوں افراد مارے جاتے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کی اور کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت سے تجارت بڑھائے گا۔
-
ہفتہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔
-
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کریں گے۔
-
جنگ بندی کیسے ہوئی، امریکی صحافی نے تفصیلات بتا دیں۔ بی بی سی کے صحافی نے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا۔
-
اس سے پہلے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے تین ایئر بیسز پر میزائلوں سے حملہ کیا جب کہ کئی جگہ ڈرون بھیجے۔
-
جواب میں پاکستان نے بھارت کی متعدد فوجی تنصیبات پر فتح ون میزائل داغے اور ڈرون حملے بھی کیے جن میں بھارت کے کئی ایئر بیسز اور ائیر فیلڈز تباہ ہوگئیں۔ براہموس میزائل ذخیرہ کرنے کے مقامات کو نقصان پہنچا جب کہ پاکستان نے بھارت کا روسی ساختہ ایس 400 میزائل دفاعی نظام بھی تباہ کرنے کا اعلان کیا۔
-
بھارت نے اپنی فوجی تنصیبات پر بڑے نقصانات کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی کشیدگی مزید نہ بڑھانے کی پیشکش کردی۔
-
گولہ باری کے دوران آزاد کشمیر میں 11 افراد شہید ہوگئے۔
-
بھارت نے اپنی جانب 22 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
-
پاک فوج کے مطابق جمعہ کی شب بھارتی فوج نے اپنی ہی سکھ آبادی پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔
آپ مکمل کوریج اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.