’ڈالے‘ کے شوقین افراد کیلئے بڑا ڈسکاؤنٹ، سستے میں شوق پورا کرنے کا سنہری موقع

کمپنی نے بکنگ کے عمل اور دیگر معلومات کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبر بھی فراہم کیے ہیں
شائع 11 مئ 2025 11:42am

ڈالے خریدنے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جے اے سی گیٹ وے پاکستان نے اپنے T9 ہنٹر پک اپ ٹرک کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے اے سی گیٹ وے پاکستان نے اپنے T9 ہنٹر پک اپ ٹرک پر محدود مدت کے لیے 2.5 لاکھ روپے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر میں گاڑی کی بکنگ 25 لاکھ روپے سے شروع ہو رہی ہے اور یہ پیشکش سونیری بینک اور ال برکہ بینک کے ذریعے دستیاب ہے۔

بکنگ اور ڈیلرشپ کی معلومات

دلچسپی رکھنے والے خریدار جے اے سی کی ڈیلرشپ پر جا کر گاڑی کی بکنگ کروا سکتے ہیں جو کہ کراچی میں پلاٹ 11/15-A، بلاک 4، ناظم آباد، سونا چاندی لان کے قریب واقع ہے۔ کمپنی نے بکنگ کے عمل اور دیگر معلومات کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبر بھی فراہم کیے ہیں۔

پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کیلئے 10 لاکھ کے بجٹ میں دستیاب 10 گاڑیاں

ترسیل اور آفر کا دائرہ

جے اے سی نے یہ بھی بتایا ہے کہ T9 ہنٹر کو اس آفر کے تحت ترجیحی بنیادوں پر ترسیل کیا جائے گا۔ تاہم، کمپنی نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ یہ آفر کب تک دستیاب رہے گی یا مستقبل میں کسی دوسرے بیچ پر بھی یہ قیمتیں لاگو ہوں گی یا نہیں۔ لیکن عمومی طور پر اس قسم کے اعلان کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ قیمت میں کمی محدود مدت کے لیے کی گئی ہے۔

JAC Announces

Massive Price Reduction

T9 Hunter pickup truck