Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پر پابندی عائد

پابندی 30 دن کے لیے نافذالعمل رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
شائع 12 مئ 2025 12:36pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ضلعی انتظامیہ پشاور نے ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پرپابندی عائد کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورت حال، اہم تنصیبات کی حفاظت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد کسی بھی ممکنہ افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنا ہے۔ یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذالعمل رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پاکستان بھارت کے درمیان پہلی ڈرون جنگ: مستقبل میں تباہی کس حد تک ہوسکتی ہے؟

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں، تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔

security

peshawar

Drones

Banned

quadcopters