Aaj News

جمعہ, جون 13, 2025  
16 Dhul-Hijjah 1446  

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں، جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے

جنید اکبر نے آڈیو پیغام میں ایم پی اے اور پارٹی رہنماوں پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے اب کوئی فیصلہ کرنا ہی ہوگا۔
شائع 14 مئ 2025 09:28am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی رہنماؤں اور ضلعی کارکنوں پر برس پڑے۔ ایک آڈیو پیغام میں جنید اکبر نے اپنے ہی ضلع کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کھری کھری سنا دیں۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ضلع کے لوگ اگر باہر نکل آتے تو اتنی ہتک نہ ہوتی۔ میں ایم این اے ہوں، میرا اپنا ایم پی اے تک ساتھ نہیں دے رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں گروپ میں میسج کرتا ہوں، ایم پی اے جواب ہی نہیں دیتا۔ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں 231 لوگ ہیں، وہی اگر باہر آ جاتے تو ہماری کچھ عزت رہ جاتی۔

اپنے بیان میں انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ وہ جلد کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ جنید اکبر نے کہا، میرا خیال ہے کہ مجھے اب کوئی فیصلہ کرنا ہی ہوگا۔

عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر

جنید اکبر کے اس سخت ردعمل کے بعد پارٹی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے جب کہ کارکنوں کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

KPK

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

AUDIO MESSAGE

juneed akbar