Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

گاڑی پر اسکریچ آنے پر روہت شرما نے اپنے چھوٹے بھائی کو سرعام ڈانٹ دیا، ویڈیو وائرل

گاڑی پر اسکریچ دیکھ کر روہت آپے سے باہر ہوگئے
شائع 18 مئ 2025 12:40pm

گاڑی کو معمولی نقصان پہنچانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنے چھوٹے بھائی کو سب کے سامنے ڈانٹ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز وانکھیڑے اسٹیڈیم میں روہت شرما، سابق بھارتی کپتان اجیت واڈیکر اور بی سی سی آئی کے سابق صدر شرد پوار کے نام سے منسوب اسٹینڈز کا افتتاح کیا۔ اس خاص موقع پر روہت شرما اپنی پوری فیملی کے ساتھ پہنچے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے بعد روہت شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں روہت اپنے بھائی وشال پر غصہ کرتے دکھائی دیے، کیونکہ اس نے گاڑی پر ڈینٹ لگا دیا تھا۔

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما نے گاڑی پر اسکریچ دیکھ چھوٹے بھائی سے پوچھا یہ کیا ہے جس پر وشال نے جواب دیا کہ ری ورس لیتے وقت لگ گئی جس پر بھارتی کپتان نے پوچھا کس سے تو بھائی نے کہا جی مجھ سے جس پر روہت نے غصے سے جواب دیا کہ دماغ کہاں رہتا ہے تیرا؟

واضح رہے کہ روہت شرما نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی جبکہ حال ہی میں وہ ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

روہت اور کوہلی کی ورلڈ کپ 2027 میں شرکت سے متعلق سنیل گواسکر کا حیران کن انکشاف

روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے رواں سال کے شروع میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

VIDEO GOES VIRAL

rohit sharma scolded

his younger brother

scratch car