یحیٰ السنوار کے دوسرے بھائی کو بھی اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا
اسرائیلی افواج نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک خیمہ بستی کو نشانہ بنایا، جس میں حماس کے سابق سربراہ یحیٰ السنوار کے دوسرے بھائی زکریا السنوار شہید ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق زکریا السنوار اس وقت ایک خیمے میں مقیم تھے جہاں وہ دیگر بے گھر فلسطینی خاندانوں کے ساتھ پناہ لیے ہوئے تھے۔
زکریا السنوار غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں تاریخ کے لیکچرار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
امریکا کی ایران کو یورینیم افزودگی پر سخت وارننگ، ایران کا کرارا جواب
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور تین معصوم بچے بھی شہید ہو گئے، جبکہ خیمہ بستی کے کئی حصے آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
اتوار کے روز کیے گئے اسرائیلی حملے میں پانچ صحافیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے، جس سے میڈیا ورکرز کی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات نے جنم لیا ہے۔
امریکی صدر نے غزہ بحران کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا، 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ
حماس کی جانب سے زکریا السنوار کی شہادت سے متعلق خبروں کی نہ تو تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید، جبکہ اسرائیلی حکام نے بھی تاحال اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ یحییٰ السنوار کے خاندان کے کئی افراد پہلے بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، اور تازہ واقعہ اس طویل اور خونی تنازعے کی ایک اور المناک کڑی بن کر سامنے آیا ہے۔
Comments are closed on this story.